تركی كے سركاری ٹی وی سے "حج كی راہ میں" نامی دستاويزی پروگرام كی نشريات

IQNA

تركی كے سركاری ٹی وی سے "حج كی راہ میں" نامی دستاويزی پروگرام كی نشريات

13:49 - November 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1853630
بين الاقوامی گروپ: تركی كے سركاری ٹی وی (TRT) میں ذوالحجہ كے مہينے كی مناسبت سے تين قسطوں پر مبنی "حج كی راہ میں" نامی دستاويزی پروگرام كو تيار كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ (TRT) ٹی وی چينل كے دينی اور اخلاقی پروگراموں كے انچارج "آدم اوزكان" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ دستاويزی پروگرام مكہ مكرمہ اور مدينہ منورہ میں گئے ہوئے وفد كی دن رات محنت كا نتيجہ ہے نيز سعودی حكومت نے بھی اس سلسلے میں بہت زيادہ تعاون كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كعبہ كے گرد طواف، كعبہ كے اندر، مسجد النبی(ص) میں موجود روضہ مطہر اور بہت سے مناسك حج كی پہلی مرتبہ فلم بنائی گئی ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔
اوزكان نے اس پروگرام كے حوالے سے كہا ہے كہ اس دستاويزی فلم میں تركی كے ايك گاؤں كی معذور لڑكی "فاطمہ تاتلی" كو انتخاب كيا گيا ہے جو عرصہ دراز سے پيغمبر اكرم(ص) كے روضہ مطہر كی زيارت كی تمنا ركھتی تھی لہذا اسے كے گاؤں سے ليكر سعودی عرب جانے اور مناسك حج كی انجام دہی اور اس تمام روحی اور جذباتی حالات كو فلم بند كيا گيا ہے۔
497681

نظرات بینندگان
captcha