بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Aksam كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كی وزارت خارجہ نے ہالينڈ كی حكومت ايك سركاری پيغام كے ذريعے وايلڈرز كے اس ملك میں سفر كے دوران كشيدگی پيدا ہونے سے خبردار كرتے ہوئے كہا كہ اگر وايلڈرز تركی میں آئے تو كوئی بھی سياسی گروپ اور نمائندہ ہالينڈ كے وفد سے ملاقات كرنے كے تيار نہیں ہو گا اور اس نمائندے كے تركی كےسفر پر تركی كے مسلمانوں پر شديد غصہ پايا جاتا ہے اور انقرہ اور لاھہ كے درميان سفارتی تعلقات خراب ہوں گے۔
تركی وزارت خارجہ نے ہالينڈ كی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس ملك كی پارليمنٹ كے اس آنے والے وفد كی فہرست سے وايلڈرز كا نام نكال دیں ليكن اس اسلام مخالف اور شدت پسند نمائندے نے اس وفد كے ہمراہ تركی آنے كا اصرار كيا ہے۔ تركی كے وزير خارجہ "احمد داود اوغلو" اور ہالينڈ اور انقرہ كے مابين دو طرفہ مذاكرات كے انچارج "ايگين باگيس" نے دھمكی دی ہے كہ اگر اس وفد میں وايلڈرز بھی آئے تو ہم اپنی تمام ملاكاتوں كو كينسل كر دیں گے۔
498261