بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "البلاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے شہر "رياض" كی "محمد بن سعود" اسلامی يونيورسٹی كی علمی انجمن كے ركن "عبداللہ بن محمد الرشيد" نے اپنی گفتگو كے دوران حج كے تعليمی كورس كی وضاحت كرتے ہوئے اس الہی فريضہ كی انجام دہی كے لیے خداوند متعال پر توكل، اس كی اطاعت اور اپنے كردار و رفتار اور گفتگو میں وحدت كے لیے حاجيوں كی تعليم وتربيت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
الازہر يونيورسٹی كے سربراہ كے مشير "مصطفی ابوكريشۃ" نے بھی مناسك حج كو انجام دينے میں سہولت فراہم كرنے اور ان كی سلامتی كے لیے حاجيوں كے تعاون كو ضروری قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ خانہ كعبہ كے زائرين كو اس الہی فريضہ كو انجام دينے كے لیے اپنے اختلافات كو ختم كرنا چاہیے اور ايك دوسرے كے ساتھ مثبت تعاون كریں۔
498301