بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ثقافتی چينل "والفجر" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ سلسلہ وار دينی نشستیں رياست "ميچيگن" كے شہر "اكلامزو" كے "اہل البيت علیہم السلام" امامبارگاہ میں منعقد ہوئی ہیں۔
ان دينی نشستوں میں سعودی عرب كے شيعہ علماء میں سے حجۃ الاسلام والمسلمين "علی آل موسی" حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد خضر العوامی" اور سعودی عرب كے شيعہ محقق اور دانشور "محمد محفوظ" نے تقارير كرتے ہوئے اسلام اور مذہب تشيع كی اصلی ثقافت، آئمہ اطہار علیہم السلام كی كرامت اور فضائل اور شبہات كے جوابات ديئے ہیں۔
500982