بيلجيئم میں "تازہ مسلمان ہونے والوں سے ملاقات" نامی اجتماع كا انعقاد

IQNA

14:17 - December 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1856108

بيلجيئم میں "تازہ مسلمان ہونے والوں سے ملاقات" نامی اجتماع كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: بيلجيئم كی "انجمن بيداران فعال" كی كوششوں سے بروكسل میں ۶ دسمبر كو "تازہ مسلمان ہونے والوں سے ملاقات" نامی اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Islam-conferentie كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بيلجيئم كے ديگر مسلمانوں اور تازہ اسلام قبول كرنے والوں كی شركت سے منعقد ہونے والے اجتماع كا مقصد دين اسلام كے پيروكاروں كے ايك دوسرے سے شناخت اور اس معاشرے میں موجود مشكلات كے بارے میں گفتگو كرنا ہے۔
اس كے علاوہ اس اجتماع میں تازہ مسلمانوں كی زبان سے ان كے اسلام قبول كرنے كے دلائل كے بارے میں پوچھا جائے گا۔
501877

نظرات بینندگان
captcha