فرانس میں "معاشرہ میں زكوۃ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

فرانس میں "معاشرہ میں زكوۃ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

15:09 - December 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1856577
بين الاقوامی گروپ: "فرانس میں باايمان زندگی" كی انجمن اس ملك كے دارالحكومت پيرس میں ۵ دسمبر كو "معاشرے میں زكوۃ" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے umma-united كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے شركاء اسلامی دستورات اور اصول منجملہ زكوۃ اور اس كے معاشرے میں اثرات كے موضوع پر بحث وگفتگو كریں گے۔
فرانس كے مسلمان دانشور "مروان محمد" زكوۃ اور تزكیہ نفس میں اس كا كردار اور "رشيدہ طالب" علم وآگاہی اور زكوۃ ادا كرنے والوں كے لیے جنت كا وعدہ كے موضوع پر تقرير كریں گے۔
اس نشست كے اختتام پر زكوۃ كے موضوع سے مربوط سوالات پوچھے جائیں گے۔
502868

نظرات بینندگان
captcha