بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كی "زينبیہ" مسجد كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايران كی مذاہب اسلامی يونيورسٹی كے سربراہ "حجۃ الاسلام والمسلمين عبدالكريم بی آزار شيرازی"، ايرانی طلباء كی قرآنی سرگرميوں كی آرگنائزيشن كے سربراہ اور نامور قاری "رحيم خاكی" ايران كے قرآنی سرگرميوں كے سرگرم ركن" مرتضی نجفی قدسی"، زينبیہ مسجد كے امام جماعت "حامد توران" اور ديگر عاشقان امامت و ولايت نے اس پروگرام میں شركت كی ہے۔
زينبیہ مسجد كے امام جماعت "حامد توران" نے حاضرين سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہم بہت خوش ہیں كہ دينی اور اسلامی مسائل كے گرانقدر استاد اور مذاہب اسلامی يونيورسٹی كے سربراہ استاد بی آزار شيرازی اس محفل میں موجود ہیں۔
504848