امارات میں "حشمۃ" نامی اسلامی منصوبے كا اختتام

IQNA

امارات میں "حشمۃ" نامی اسلامی منصوبے كا اختتام

14:22 - December 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1857945
بين الاقوامی گروپ: دبئی كے خيراتی اور امور اسلامی كے ادارے كی كوششوں سےتقريباً ايك ماہ پہلے امارات كی طالبات كےلیے "حشمۃ" نامی اسلامی منصوبے كا آغاز ہوا تھا جو ۶ دسمبر كو اختتام پذير ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دبئی كے امور اسلامی وخيراتی ادارے كے ارشاد دينی اور انفارميشن ادارے كی انچارج "عائشہ الكاش" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس اسلامی منصوبے میں دبئی كےپرائمری اور مڈل سكول كی ۵۴۰ طالبات نے شركت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ "حشمۃ" نامی پروگرام كا مقصد طالبات كےدرميان بہترين اوراچھے اخلاق كی ترويج اور دينی، قرآنی اقدار سے تمسك اوراسلامی آداب ورسوم كی اہميت سےآگاہ كرنا ہے۔
504653

نظرات بینندگان
captcha