بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دبئی كے امور اسلامی وخيراتی ادارے كے ارشاد دينی اور انفارميشن ادارے كی انچارج "عائشہ الكاش" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس اسلامی منصوبے میں دبئی كےپرائمری اور مڈل سكول كی ۵۴۰ طالبات نے شركت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ "حشمۃ" نامی پروگرام كا مقصد طالبات كےدرميان بہترين اوراچھے اخلاق كی ترويج اور دينی، قرآنی اقدار سے تمسك اوراسلامی آداب ورسوم كی اہميت سےآگاہ كرنا ہے۔
504653