بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے قطری روزنامہ" الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دوحہ كے عبدالغنی تعليمی سنٹر كے شعبہ قرآن اور علوم اسلامی كی سربراہ "خديجہ محمود" نے اس سلسلے میں كہا ہے یہ مقابلے دو حصوں خواتين و حضرات میں منعقد ہوں گے جن كا مقصد مقابلہ میں حصہ لينے والے افراد كو حفظ قرآن كريم كی ترغيب دلانا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں قطری شہريوں كے علاوہ مصر، پاكستان، فلسطين، بنگلہ ديش اور ديگر ممالك كے افراد شركت كر رہے ہیں۔
504459