قطر میں "المزمارالذہبی" نامی قومی قرآنی مقابلوں كے لیے نام نويسی كا آغاز

IQNA

قطر میں "المزمارالذہبی" نامی قومی قرآنی مقابلوں كے لیے نام نويسی كا آغاز

15:54 - December 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1858448
بين الاقوامی گروپ: "المزمارالذہبی" نامی قومی قرآنی مقابلوں كے پہلے مرحلے میں شركت كرنے كے لیے قطر كے قاريوں نے ۷ دسمبر سے نام نويسی كا آغاز كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دوحہ كے مركز جوان كی كوشش، ادارہ تبليغات و ارشاد دينی اور سٹلائٹ چينل "الفجر" كے تعاون سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد جوانوں كی قرآنی صلاحيتوں كو اجاگر كرنا ہے۔
دوحہ كے مركز جوان كی اداری كونسل كے سربراہ "احمد بن محمد الزويدی" نے ايك پريس كانفرنس میں اس سلسلے میں كہا ہے كہ یہ مقابلے ۱۱، ۱۲ دسمبر كو دوحہ شہر كے مركز جوان كے دفتر میں منعقد ہوں گے اور اس مقابلے كے مصنفين علمی اصولوں اور معيار كی بنا پر بہترين تلاوت قرآن كريم كا انتخاب كریں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ قطر كے بعد یہ مقابلے سعودی عرب میں منعقد ہوں گے۔ اور پھر ان مقابلوں كا آخری مرحلہ علاقے كے ايك ملك میں منعقد ہو گا۔
504896

نظرات بینندگان
captcha