كويت میں جرمنی كی مساجد نامی نمائش كا افتتاح

IQNA

كويت میں جرمنی كی مساجد نامی نمائش كا افتتاح

15:55 - December 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1858453
بين الاقوامی گروپ: كويت كی ايك بہت بڑی مسجد میں ۸ دسمبر كو جرمنی كی مساجد نامی نمائش كا افتتاح ہوا ہے جو ۱۵ دسمبر تك جاری رہے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت میں جرمن سفير" ميشائل فوربس" نے ۶ دسمبر كو ايك پريس كانفرنس میں اس بارے میں كہا ہے كہ اس وقت جرمنی میں تقريباً ۲۶۰۰ مساجد موجود ہیں جن میں سے ۱۶۰ مساجد كے مينار موجود ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جرمنی كے آئين میں عقيدہ اور بيان كی آزادی پر زور ديا گيا ہے اور تمام دينی گروپ دينی اور عبادی مقامات بنانے میں آزاد ہیں اور اس وقت جرمنی میں مساجد كے ميناروں كی تعمير پر كوئی پابندی نہیں ہے۔
دوسری جانب كويت كی عظيم مسجد كے انتظامی امور كے انچارج ''احمد العصفور" نے كہا ہے كہ ابھی تك جرمنی اور كويت كے ثقافتی تعلقات كوفروغ دينے كے لیے منصوبے بنائے گئے ہیں اور كويت كی وزارت اوقاف نے جرمنی میں اسلام كے معتدل افكار كی ترويج كے لیے كچھ اسلامی دانشوروں اور مسلمان مبلغين كو بھيجنے كا فيصلہ كيا ہے۔
505038

نظرات بینندگان
captcha