تركی میں "حضرت آدم علیہ السلام" نامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی میں "حضرت آدم علیہ السلام" نامی سيمينار كا انعقاد

15:51 - December 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1858560
فن وثقافت گروپ: "راہ دانش كے ثقافتی اور سماجی تحقيقاتی مركز" (BILSAM) كی كوششوں سے ۶ دسمبر كو "مالاٹيا" شہر میں "حضرت آدم علیہ السلام" نامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے haberciniz كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں حضرت آدم علیہ السلام كے زمانے سے انسان كی پيدائش كو مد نظر ركھتے ہوئے پيدائش انسان اور بعض افراد كے ناموں كے ساتھ كلمہ "حضرت" سے استفادہ كرنے كے سبب كے بارے میں بحث وگفتگو كی گئی ہے۔
دينی مسائل كے محقق اور رائٹر "دوجانہ جنيد اوغلو" نے اس سيمينار میں دنيا كے تمام لوگوں كے درميان حضرت آدم علیہ السلام كے مقدس ہونے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ حضرت آدم علیہ السلام كے بارے میں بہت كم نوشتہ جات موجود ہیں ليكن یہ بات سب پر عياں ہے كہ حضرت آدم علیہ السلام اس زمين كے دينداروں میں سے سب سے پہلی شخصيت شمار ہوتےہیں اسی وجہ سے آپ ايك خاص تقدس ركھتے ہیں۔
505302

نظرات بینندگان
captcha