بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Islam Online" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ڈنمارك كی وزارت داخلہ اور سماجی امور نے اس ملك میں ايك اسلامی حزب كی تشكيل كی حمايت كی ہے ليكن انتخاب میں شركت كرنے كے لیے كم از كم ۲۰ ہزار دسخطوں كا جمع كرنا ضروری ہے۔
ڈنمارك كی مساجد كے ايك امام جماعت "عبدالوحيد پدرسن" نے اس كے بارے میں كہا ہے كہ اب جبكہ مسلمانوں كے مطالبات كو بيان كرنے كے لیے ايك حزب اسلامی كا وجود ممكن ہے لہذا اس كی تشكيل كے لیے كوشش كرنی چاہیے ليكن ہمیں اس بات كا منتظر نہیں رہنا چاہیے كہ یہ حزب ڈنمارك كی پارليمنٹ میں قدرتمند ہو گی۔
عبدالوحيد نے مزيد كہ كہ ان حالات میں پارليمنٹ میں ايك اسلامی پارٹی كے ہونے سے مسلمانوں كے لیے اميد كا سبب بن سكتی ہے۔
505547