بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دوحہ كے خيراتی انسٹیٹيوٹ "عيد بن محمد آل ثانی" كے شعبہ خواتين كی انچارج "آمينۃ معرفیۃ" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس مقابلے میں حصہ لينے والی خواتين "محی الدين ابوزكريا يحيی بن شرف نووی" كی تاليف كتاب "چہل حديث" كے حفظ كرنے میں ايك دوسرے سے مقابلہ كریں گی۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد پيغمبر اكرم(ص) كی سنت سے قطری خواتين كو آگاہ كرنا اور انہیں پيغمبر اسلام(ص) كے اخلاق وكردار كو اپنے لئے نمونہ بنانے كے لیے ترغيب دلاتا ہے۔
506091