بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فلسطينی روزنامہ "القدس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قرآنی سكول "ابوذر" كے انچارج "خالد ابوحشيش" نے اس قرآنی فيسٹيول میں تقرير كے دوران غزہ كی پٹی كے قرآنی اساتذہ كی زحمتوں اور محنتوں كی قدردانی كی ہے جنہوں نے تمام مشكلات اور مصيبتوں كے باوجود قرآنی تعليم كے لیے كوششیں كی ہیں۔
انہوں نے غزہ كی جوانوں كے درميان قرآنی معارف اور ثقافت كی ترويج كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے جوانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ قرآنی تعليمات كو اپنی روزمرہ كی زندگی اور اپنے پروگراموں كا سرمایہ قرار دیں۔
506970