بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الامارات اليوم" سائٹ كے روزنامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ اور شارجہ كے قرآن وسنت انسٹیٹيوٹ كے شعبہ انفارميشن اور تحقيقات كے سربراہ "وليدالمرزوقی" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ یہ مقابلے ۱۲ سے ۱۵ دسمبر تك جاری رہیں گے جن میں خواتين وحضرات حفظ قرآن كريم كےمختلف شعبوں میں شركت كر سكتے ہیں۔
انہوں نےمزيد كہا كہ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی نے اس مقابلے میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كے لیے ۱۰ لاكھ اماراتی درھم كا انعام مدنظر ركھا ہوا ہے اور ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والوں كی تقسيم انعامات كی تقريب ۱۷ دسمبر كو منعقد ہو گی۔
506954