بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "معا" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كے قاضی تيسيرالتميمی نے اپنے اس بيانیے میں كہا ہے كہ شدت پسند یہوديوں كا یہ اقدام، اديان كی آزادی اور ان كے حقوق كی كھلم كھلا خلاف ورزی ہے۔ اسی طرح فلسطين اور قدس كے مفتی اعظم محمد حسين نے بھی اپنے بيانیےمیں شدت پسند یہوديوں كے اس غير انسانی اقدام كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اقدام كا مقصد اس مسجد كے "البراق" صحن میں "جھوٹے معبد" نامی ميوزيم كا افتتاح كرنا ہے اور یہ حملہ صہيونيوں كے مسجد الاقصی پر ہرروز حملوں كے سلسلہ كی ايك كڑی ہے۔
507336