بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Sabah كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے یہوديوں كی جماعت كے قائد "سيلويو اوواديا" اور ترك كليميوں كے خاخام "اسحاق ھالوا" نے اپنے ايك بيانیے میں مشتركہ بيانیے میں دينی مقدسات پر حملہ سے نفرت كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ انتہائی افسوس ناك خبر سنی ہے كہ بعض شدت پسند یہوديوں نے "سلفيت" شہر كی مسجد پر حملہ كر كے وہاں پر موجود قرآن كريم اور دينی كتابوں كو نقصان پہنچايا ہے اور مسجد كو آگ لگائی ہے۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ دنيا میں جہاں كہیں بھی ہو كسی كو یہ حق نہیں پہنچتا كہ وہ سياسی مقاصد كے تحت مذہبی مكان میں داخل ہو كر اس كی بے احترامی كرے۔
508054