ليبيا كے صوبے "مرزق" میں حفظ قرآن كريم كے سنٹر كا افتتاح

IQNA

ليبيا كے صوبے "مرزق" میں حفظ قرآن كريم كے سنٹر كا افتتاح

13:57 - January 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1868649
بين الاقوامی گروپ: ليبيا كے صوبے مرزق میں ۳ جنوری كو "جود دائم" نامی حفظ قرآن كريم سنٹر كا افتتاح ہوا ہے۔
جس میں عالمی انجمن تبليغات اسلامی كے سيكرٹری جنرل "محمد احمد الشريف" اور ليبيا كے محكمہ اوقاف و زكوۃ كے سيكرٹری "ابراہيم عبدالسلام القذافی" نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ليبيا كے روزنامہ "الفجرالجديد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس قرآنی سنٹر كی افتتاحی تقريب میں ليبيا كے بعض ثقافتی اور دينی عہديداروں اور مقامی حكام نے شركت كی ہے۔
ابراہيم عبدالسلام القذافی نے اس سنٹر كی افتتاحی تقريب سے خطاب كے دوران نئے عيسوی سال كے آغاز اور حضرت عيسی(ع) كی ولادت كی مناسبت سے مباركباد پيش كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيا نے ان آخری سالوں كے دوران حفظ اور قرائت قرآن كريم كی ثقافت كی ترويج پر خصوصی توجہ دی ہے اور ليبيا كے مختلف شہروں میں كئی قرآنی سنٹرز افتتاح كیے ہیں۔
518270

نظرات بینندگان
captcha