جمہوریہ انگوشٹيا میں اسلامی سنٹر كی تعمير كا آغاز

IQNA

جمہوریہ انگوشٹيا میں اسلامی سنٹر كی تعمير كا آغاز

14:00 - January 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1868659
بين الاقوامی گروپ: آئندہ چند مہينوں میں جمہوریہ انگوشٹيا كے دارالحكومت "مگاس" میں ايك بہت بڑی مسجد اور ايك اسلامی سنٹر كی تعمير كا آغاز ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Caucasian Knot كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انگوشٹيا كے صدر "يونس بيك يفكروف" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ مگاس كے اسلامی سنٹر كی تعمير كی تجويز كويت میں "روس اور عالم اسلام" كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار میں دی گئی تھی اور اس نشست كے شركاء نےاس سنٹر اور مسجد كی تعمير كے لئے ايك مخصوص بجٹ كی منظوری دے كر اس كی حمايت كی تھی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس عظيم منصوبے كی تعمير سے مسلمانوں كو بہت زيادہ فائدہ ہو گا كويت اور سعودی عرب نے اس اسلامی سنٹر كی تعمير كے لئے تعاون كا اظہار كيا ہے اور مجھے اميد ہے كہ آئندہ چند مہينوں میں اس سنٹر كی تعمير كا آغاز ہو جائے گا۔
518380

نظرات بینندگان
captcha