اسلامی آرٹ، دوسروں سے ارتباط برقرار كرنے كا ذريعہ ہے

IQNA

اسلامی آرٹ، دوسروں سے ارتباط برقرار كرنے كا ذريعہ ہے

18:02 - January 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1869923
بين الاقوامی گروپ: اسلامی آرٹ، مسلمانوں كے آرٹ اور زيبائی سے تعلق كی عكاسی كرتا ہے اور یہ دوسروں سے ارتباط برقرار كرنے كا ذريعہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے نقل كيا ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے جانشين "عادل الفلاح" نے ۵ جنوری كو كويت كی اسلامی آرٹ كی چوتھی نمائش كی افتتاحی تقريب سے خطاب كے دوران اس نمائش كے انعقاد كی بنا پر كويت كے اسلامی آرٹز سنٹر كے عہديداروں كی قدردانی كرتے ہوئے كہا ہے كہ كويت كے اسلامی آٹز كا مركز، اسلامی تفكر اور ثقافت كے فروغ ترقی كا مكان ہے۔
انہوں نے اميد ظاہر كرتے ہوئے كہا كہ اس نمائش كا انعقاد مسلمانوں كے آرٹ اور زيبائی اور ديگر ثقافتوں سے ارتباط میں موثر واقع ہو گا۔
Oic كے تاريخی تحقيقاتی سنٹر كے سيكرٹری جنرل "ہاليت ارن" نے بھی اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں اسلامی آرٹ اور مسلمان ماہرين آرٹ كے موضوع پر تقرير كرتے ہوئے اسلامی آرٹ كو ايك مسلمان ماہر آرٹ كے ضمير كی عكاسی قرار ديا ہے۔
519608

نظرات بینندگان
captcha