روس میں "حضرت محمد(ص) رحمۃ العالمين" نامی شعری مقابلے كا انعقاد

IQNA

روس میں "حضرت محمد(ص) رحمۃ العالمين" نامی شعری مقابلے كا انعقاد

18:04 - January 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1869927
بين الاقوامی گروپ: روسی مفتيوں كی كونسل كی كوششوں سے پورے ملك میں "حضرت محمد(ص) رحمۃ العالمين" كے موضوع پر شعری مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے mavlid-konkurs كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے روسی اور تاتاری زبانوں میں منعقد ہوں گے اور اس مقابلے میں حصہ لينے والے شعراء پيغمبر اسلام(ص) كی زندگی كا كردار، ولادت اور وفات اور دنيا كی تاريخ میں آپ(ص) كا كردار كے بارے میں اپنے اشعار كو ۱۱ فروری سے يكم مارچ تك ماسكو میں ان مقابلوں كے انعقاد كے سيكرٹری آفس میں ارسال كر سكتے ہیں۔
ارسال شدہ اشعار كو يكم مارچ سے ۱۱ مارچ تك اس سائٹ www.mavlid-konkurs.ucoz.ru پر ركھا جائے گا اور صارفين ان اشعار كے بارے میں اپنی آراء كو آن لائن ارسال كر سكتے ہیں اور صارفين كی آراء كی جانچ پڑتال كے بعد مصنفين اپنی آخری رائے كا اعلان كریں گے۔
519725

نظرات بینندگان
captcha