صہيونی حكومت كے اسلام مخالف دعووں پر بوسنيا كی نكتہ چينی

IQNA

صہيونی حكومت كے اسلام مخالف دعووں پر بوسنيا كی نكتہ چينی

13:09 - January 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1871068
بين الاقوامی گروپ: بوسنيا كے وزير خارجہ نے اپنی گفتگو میں علاقہ بالكان میں اسلامی انسٹیٹيوٹز كے توسط سے دہشت گردی كے واقعات كی انجام دہی پر مبنی صہيونی حكومت كے وزير خارجہ كے دعووں پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ بالكان نے arabs48 سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "سون الكلاج" نے اس بات پر زور ديا ہے كہ صہيونی حكومت كے وزير خارجہ "آويگدور ليبرمن" كے اس بارے میں اظہارات، بين الاقوامی سطح پر بوسنيا كی اہانت شمار ہوتے ہیں۔
آلكلاج نے مزيد كہا كہ علاقہ بالكان میں مسلمانوں كے توسط سے دہشت گردی كے واقعات كی انجام دہی كے بارے میں ليبرمن كے اظہارات ايسے حالات میں بيان ہو رہے ہیں كہ بين الاقوامی اور ملكی سيكورٹی اداروں نے بوسنيا میں اس قسم كی دہشت گردی كے واقعے كو مشاہدہ نہیں كيا ہے۔
521013
نظرات بینندگان
captcha