بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ucide" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برازيل كی تاريخ میں پہلی مرتبہ ايك مسلمان "فيدرل جج" كے عہدے پر فائز ہوا ہے۔
انہوں نے اس مقام پر فائز ہونے كے بارے میں كہا كہ عيسائی اكثريت والے ملك میں اس قسم كے مقام اور عہدے پر فائز ہونا بہت سخت اور مشكل ہے۔ اس وقت لاطينی آمريكہ كے ممالك میں فقط ۲۰ لاكھ مسلمان آباد ہیں جو ان ممالك كی 1.5 فيصد آبادی كو تشكيل ديتے ہیں۔
محمد علی مظلوم لبنان میں پيدا ہوئے تھے اور وہ ۱۹۵۹ء میں اپنے خاندان كے ہمراہ برازيل میں ہجرت كر گئے تھے اور انہوں نے وہیں پر ہی اپنی تعليم كو جاری ركھتے ہوئے لاء میں اپنی تعليم كو مكمل كيا اور وہ ساتھ ساتھ اسلامی علوم كے بارے میں تحقيقات انجام ديتے رہے۔
521304