روس میں اسلامی معيشت كے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

روس میں اسلامی معيشت كے تعليمی كورس كا انعقاد

14:23 - January 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1872555
بين الاقوامی گروپ:"ماسكو كے تجارتی اعلی سكول" (MIRBIS) كی كوششوں اور روسی مفتيوں كی كونسل كے تعاون سے ماسكو میں آئندہ مہينے فروری كی ابتداء سے اسلامی معيشت كے تعليمی كورس كا آغاز ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے RMC كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تعليمی كورس كی ہر ہفتے میں ايك دن كلاس ہو گی جس میں تجارت اور معيشت كے ۲۵ طلباء اور بينك كار شركت كریں گے اور روس، ملائيشيا اور برطانیہ كے اسلامی معيشت كے نامور اساتذہ اس كورس میں تدريس كے فرائض انجام دیں گے۔
اس تعليمی كورس كے اختتام پر روسی حكومت كی جانب سے كورس كے اختتام كا سرٹيفكیٹ ديا جائے گا جس كی بنا پر یہ افراد اقتصادی اور تجارتی اداروں میں كام كر سكتے ہیں۔
522580

نظرات بینندگان
captcha