بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كے وزير ثقافت "فاروق حسنی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ قاہرہ كے اسلامی آرٹز كے ميوزيم كی توسيع اور مرمت كا كام ۱۲ جنوری كو اختتام پذير ہوا ہے اور اس ميوزيم كی توسيع اور مرمت میں دنيا كی جديد ترين ٹيكنالوجی سے استفادہ كيا گيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قاہرہ كے اسلامی آرٹز كا ميوزيم دنيا كے عجائب گھروں میں بہت بلند مقام ركھتا ہے اور یہ لندن كے "وكٹوريا آلبرٹ" اور پيرس كے "لوور" ميوزيم كی برابری كرتا ہے۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ اسلامی آرٹ اور آثار قديمہ كی حفاظت كے بارے میں یہ ميوزيم دنيا كا سب سے بڑا تعليمی مركز ہے اور ا س ميوزيم میں مختلف اقسام كی تاريخی اشياء كو ركھا گيا ہے جو ايران، تركی اور اسپين كے اندلس سے اكٹھی كی گئی ہیں۔
523082