روس كے پہلے سماجی اسلامی چينل میں ۱۰۰۰ سے زائد صارفين كی انٹرنیٹ نام نويسی

IQNA

روس كے پہلے سماجی اسلامی چينل میں ۱۰۰۰ سے زائد صارفين كی انٹرنیٹ نام نويسی

13:17 - January 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1874037
بين الاقوامی گروپ: روس كے انٹرنیٹ پر پہلے سماجی اسلامی چينل كے منصوبے كے بانی "ڈنيس گارايوف" نے اس سائٹ پر ۱۰۰۰ سے زائد صارفين كی نام نويسی كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روس كی سركاری خبررساں ايجنسی "نووسٹی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تاتارستان كے دارالحكومت "قازان" سے ڈنيس گارايوف نے اس خبررساں ايجنسی سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ دسمبر ۲۰۰۹ء كے آخر میں افتتاح ہونے والے اس اسلامی انٹرنیٹ چينل میں ابھی تك ۱۰۰۰ سے زائد صارفين نے اپنے نام درج كروائے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ صارفين اس سائٹ پر رجوع كر كے اپنے مطالب اور تصاوير كو اس سائٹ پر ارسال كر سكتے ہیں۔
ليكن اس كی ايك اہم شرط یہ ہے كہ صارفين اس سائٹ سےاستفادہ كرتے ہوئے اسلامی اخلاق اور تعليمات كی رعايت كریں۔
524102

نظرات بینندگان
captcha