بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Islam.in.ua كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سے قبل قرآن كريم كے بعض سورتوں كے ترجمے يوكرائنی زبان میں شائع ہوئے تھے ليكن پورے قرآن كريم كا ترجمہ موجود نہیں تھا اور يوكرائنی زبان میں یہ قرآن كريم كا پہلا ترجمہ ہے۔
يوكرائنی زبان میں قرآن كريم كا ترجمہ كرنے والے مترجم بصيروف نے مطبوعات سے گفتگو كے دوران قرآن كريم كے ترجمے كے مكمل ہونے پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كريم دنيا كی اہم اور مشہور كتاب ہے لہذا يوكرائن كے مسلمانوں كی ضرورتوں كے پيش نظر میں نے اس الہی كتاب كے مكمل ترجمے كا فيصلہ كيا ہے۔
527389