رياض میں اسلامی آرٹز كی نمائش كا افتتاح

IQNA

رياض میں اسلامی آرٹز كی نمائش كا افتتاح

12:01 - January 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1877634
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے دارالحكومت رياض كے قومی عجائب گھر میں ۲۴ جنوری سے "جميل" نامی اسلامی آرٹ كے ايوارڈ يافتہ اور ايرانی الاصل ماہر آرٹ "افروز آميغی" كے آرٹ فن پاروں كی نمائش كا آغاز ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےسعودی روزنامہ "عكاظ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی وزارت ثقافت و اطلاعات كی كوششوں اور بين الاقوامی آرٹ سنٹر "عبداللطيف جميل" كے تعاون سے رياض میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں امريكہ میں مقيم ايرانی الاصل ماہر آرٹ "افروز آميغی" كے آرٹ فن پاروں كو پيش كيا گيا ہے۔
"عبداللطيف جميل" بين الاقوامی سنٹر كے سربراہ "فادی محمد جميل" نے اس بارے میں كہا ہے كہ سعودی عرب كے علاوہ یہ نمائش لبنان، سوریہ، تركی اور مراكش میں بھی لگائی جائے گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد اسلامی اقدار اور سنتوں سے الہام لیے ہوئے آرٹ فن پاروں سے شائقين كو آگاہ كرنا ہے۔
528366
نظرات بینندگان
captcha