ٹورنٹو میں حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلے

IQNA

ٹورنٹو میں حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلے

12:24 - January 26, 2010
خبر کا کوڈ: 1878233
بين الاقوامی گروپ: ٹورنٹو میں ۱۲ سے ۱۴ مارچ تك شمالی امريكہ كے مردوں كے حفظ اور قرائت كريم كے پانچویں سالانہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "qiraatcompetition" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ٹورنٹو كی اسلامی انجمن كی كوششوں سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد مسلمان جوانوں كو قرائت، حفظ قرآن كريم اور اس كی آيات میں غوروخوض حفظ قرآن كے مقابلے تين حصوں میں منعقد ہوں گے جن میں پہلے پانچ سپاروں كا حفظ، دوسرے پانچ سپاروں كا حفظ اور حفظ كل قرآن كريم شامل ہیں اور قرائت قرآن كے مقابلے چار حصوں میں منعقد ہوں گے جن میں ۷ سال سے كم عمر بچوں كے لئے سورہ قدر، زلزال اور ناس كی قرائت، ۸ سے ۱۱ سال كی عمر كے لڑكوں كے لئے سورہ ناس اور طارق كی قرائت، ۱۲ سے ۱۵ سال كی عمر كے لڑكوں كے لئے سورہ ملك اور تيسرے سپارے كی قرائت اور ۱۶ سے ۲۲ سال كے جوانوں كے تيسرے سپارے، سورہ مزمل اور سورہ الرحمن كی قرائت كے مقابلے شامل ہیں۔
ان مقابلوں میں حصہ لينے كا شوق ركھنے والے جوان يكم فروری تك ٹورنٹو كی انجمن اسلامی كی سائٹ پر اپنے نام لكھ سكتے ہیں۔
528992

نظرات بینندگان
captcha