بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "العرب" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سیٹلائٹ چينل "الفجر" كے سربراہ "وجدی الغزاوی" نے ۲۴ جنوری كو قاہرہ میں "المزمار الذہبی" نامی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كے بعد اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے سورہ "مريم" كے موضوع پر منعقد ہوں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے والے افراد سورہ مريم كی قرائت كريم گے اور ان مقابلوں كا مقصد قرآنی متعدد قرائتوں میں سے برتر آواز صوت كا انتخاب كرنا اور جوانوں كو تلاوت قرآن كريم كی ترغيب دلانا ہے۔
وجدی الغزاوی نے مزيد كہا كہ سیٹلائٹ چينل "الفجر" كی كوششوں سے "الاحياء" نامی قرآنی مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جن میں مصر كی قرائت قرآن كريم كی مایہ ناز شخصيتوں منجملہ "محمد رفعت"، "مصطفی اسماعيل"، "عبدالباسط عبدالصمد"، "محمود خليل الحصری" اور "محمد صديق المنشاوری" كی تقليد شامل ہیں۔
ان مقابلوں میں ان نامور مصری قاريوں كی تقليد كرنے والے بہترين افراد كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
528939