ڈنمارك میں انجمن دينی تركی كے سنٹر كا افتتاح

IQNA

ڈنمارك میں انجمن دينی تركی كے سنٹر كا افتتاح

13:05 - January 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1878897
بين الاقوامی گروپ: تركی كی وزارت مذہبی امور كی كوششوں سے ڈنمارك كے دارالحكومت "كوپن ہيگن" میں ۲۵ جنوری كو انجمن دينی تركی كے سنٹر كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے hurriyet.de كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس اسلامی سنٹر كی افتتاحی تقريب میں تركی كے وزير مذہبی امور "علی بارداك اوغلو" دينی مركز خدمات كے مشير "اسماعيل باشاران" ڈنمارك میں تركی كے سفير "بركی ديبك" ڈنمارك كی سوشلسٹ پارٹی كے نمائندے "ازلم سارا چكيچ" ڈنمارك كی مذہبی آرگنائزيشنز كے نمائندوں، ڈنمارك میں غير ملكی سفراء اور كوپن ہيگن میں يورپی يونين كے نمائندے نے شركت كی ہے۔
كوپن ہيگن میں تركی كے سفير "برك ديبك" اس دينی سنٹر كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت انسانی تمدنوں كے اتحاد میں تركی اہم كردار ادا كر رہا ہے اور يورپی ممالك میں مقيم تركوں كی سرگرمياں مسلمانوں اور مغرب كے درميان تعلقات كے فروغ میں اہم كردار ادا كر سكتی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسی لیے يورپ میں مقيم تمام تركوں سے اميد كی جاتی ہے كہ وہ ان ممالك كے سياسی وثقافتی امور میں شركت كرتے ہوئے اپنی تقدير كو مشخص كرنے میں كردار ادا كریں۔
529775

نظرات بینندگان
captcha