لندن میں قرآنی علوم كے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

لندن میں قرآنی علوم كے تعليمی كورس كا انعقاد

13:07 - January 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1878900
بين الاقوامی گروپ: لندن میں ۶ فروری سے قرآنی علوم كا شارٹ كورس منعقد ہو رہا ہے جو آٹھ ہفتے تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے sunniforum كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "البروج" سنٹر كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس تعليمی كورس كا مقصد قرآنی مفاہيم اور علوم كی ترويج ہے اور شمالی لندن كی مركزی مسجد كے امام مسجد "شيخ احمد سعد" اس تعليمی كورس میں تدريس كے فرائض انجام دیں گے۔
اس شارٹ كورس میں قرآن كريم سے آگاہی، قرآن كريم كے ساتھ رہنے كی اہميت، اس آسمانی كتاب كے بارے میں مسلمانوں كی ذمہ داريان، نزول قرآن كی تاريخ، قرآنی مضامين كا اجمالی جائزہ، اعجاز قرآن، قرآنی مفاہيم كی وضاحت میں رسول اكرم(ص) كا كردار، زبان قرآن، تفسير قرآن كی تاريخ، ترجمہ قرآن كی تاريخ، تفسير موضوعی قرآن، مطالعہ قرآن كے طريقے جيسے موضوعات كی تعليم دی جائے گی۔
اس شارٹ كورس كے اختتام پر قرآنی طلباء سے امتحان ليا جائے گا اور امتحان میں كامياب ہونے كی صورت میں سند عطا كی جائے گی۔
529669

نظرات بینندگان
captcha