بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "islam online" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلپائن كے مختلف گروپوں كے تقريباً ۲۰۰ مسلمان علماء نے ۲۹ جنوری كو اپنی تيسری نشست كے آخری دن مسلمان علماء كی ايك اسمبلی كی تشكيل كی حمايت كی ہے۔
اس نشست كے انچارج "عبدالخيرتاراسان" نے كہا ہے كہ یہ اسمبلی اس ملك میں پائيدار امن كے قيام كے لئے ايك دوسرے سے تعاون اور مسلمانوں كی حمايت كی ذمہ داری قبول كرتی ہے۔
فلپائن كے مسلمان علماء كی قومی آرگنائزيشن كے سيكرٹری جنرل "منير بجنيد" نے بھی كہا ہے كہ مسلمان علماء مساجد كے ائمہ جماعات اور خطباء كے عنوان سے مسلمان معاشروں میں بہت اہم كردار ادا كرتے ہیں اور مسلمان علماء كی یہ اسمبلی علماء اور مسلمانوں كے درميان اتحاد قائم كرنے میں بہت موثر ثابت ہو گی۔
531797