بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ "حريت" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی میں مقيم ترك مسلمانوں كی يونين كے اراكين كی شركت سے منعقد ہونے والی نشست كے شركاء نے يورپ میں مسلمانوں كی روزہ مرہ كی زندگی اور اسلام كے بارے میں ماہانہ نشستوں كے انعقاد كا مطالبہ كيا ہے كہ جسے منظور كر ليا گيا ہے۔
جرمنی میں مقيم ترك مسلمانوں كی يونين كے تعلقات عامہ كی انچارج "عايشہ آيدين" نے مطبوعات سے گفتگو كے دوران اس فيصلے پر اظہار مسرت كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی انجمنوں كی ايك اہم ذمہ داری مسلمانون كو اسلام سے آگاہ كرنا ہے۔
532352