گھانا میں اسلامی انقلاب ايران كے موضوع پر محفل مشاعرہ

IQNA

گھانا میں اسلامی انقلاب ايران كے موضوع پر محفل مشاعرہ

12:51 - February 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1882569
فن وثقافت گروپ: دھہ فجر كی مناسبت سے گھانا كے شہر آكرا میں فروری كے پہلے عشرے میں اسلامی انقلاب ايران كے موضوع پر محفل مشاعرہ منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گھانا میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شعراء اسلامی انقلاب اور امام خمينی(رح) كے موضوعات پر اپنے اشعار پيش كریں گے۔
اس كے علاوہ گھانا میں ايرانی كلچرل سنٹر نے اسلامی انقلاب ايران كی سالگرہ كی مناسبت سے مختلف پروگراموں كا اہتمام كيا ہے جن میں ايرانی فلمی ہفتے كا انعقاد، اسلامی انقلاب ايران اور امام خمينی(رح) كے موضوعات پر داستان نويسی كا مقابلہ، خواتين كے لئے قرائت قرآن اور احكام كا مقابلہ اور اسلامی انقلاب ايران كے بارے میں مقالے كی اشاعت جيسے پروگرام شامل ہیں۔
534522

نظرات بینندگان
captcha