لبنان میں بارہویں قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا انعقاد

IQNA

لبنان میں بارہویں قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا انعقاد

14:06 - February 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1883829
قرآنی سرگرمياں گروپ: جمعيت قرآن لبنان كی كوششوں سے حفظ، قرائت اور تفسير قرآن كريم كے بارہویں سالانہ مقابلوں كا فائنل راؤنڈ اس ملك كے مختلف حصوں میں منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلے گزشتہ ہفتے بيروت كے شہر "بعلبك" ، "ہرمل"، "صور" اور نبطیہ" شہروں میں منعقد ہوئے تھے جن میں ۱۰۰۰ سے زائد افراد نے تجويد، ترتيل اور حفظ قرآن كريم كے شعبوں میں حصہ ليا تھا۔
بيروت كے ۱۱۸ قرآنی افراد نے ان مقابلوں میں حصہ ليا تھا جن میں سے ۱۹ افراد نے دس سپاروں كے حفظ، ۴ افراد نے ۲۰ سپاروں كے حفظ، ۷ افراد نے حفظ كل قرآن كريم، دس افراد نے تجويد قرآن، ۱۹ خواتين نے ترتيل اور ۵۹ خواتين نے تفسير قرآن كريم كے مقابلوں میں حصہ ليا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق نبی اكرم(ص) اور امام جعفر صادق(ع) كی ولادت با سعادت كے ايام میں ان مقابلوں كی اختتامی تقريب منعقد ہو گی جس میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
535579

نظرات بینندگان
captcha