بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ردينہ قنوت نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس حفظ قرآن سنٹر "النور" كے ۲۰۱۰ء كے پروگراموں میں علوم دين، فقہ، تفسير اور عقائد دينی كے بارے میں تخصصی كورسز تجويد، قرائت اور حفظ كے تعليمی كورس، غير عرب زبانوں كے لئے قرآن وتجويد كے تعليمی كورسز اور ان پڑھ خواتين كے لئے قرآن مضامين اور مفاہيم كی وضاحت جيسے پروگرام شامل ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسی طرح اسلامی مطالعات كے بارے میں ايك دو سالہ تخصصی كورس منعقد ہو رہا ہے كہ جس میں شركت كرنے والے افراد فقہ، تفسير، حديث اور عربی زبان كی ابحاث سے آگاہی حاصل كریں گے اور قرآن كريم كے دس سپاروں كو حفظ كریں گے اور آخر میں انہیں مطالعات كے ڈپلومہ كی سند عطا كی جائے گی۔
536274