دمشق میں قرآنی سائن بوڈز كی آرٹ نمائش كا انعقاد

IQNA

دمشق میں قرآنی سائن بوڈز كی آرٹ نمائش كا انعقاد

13:39 - February 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1886652
فن وثقافت گروپ: دمشق كے علاقے "مزہ" كے عربی ثقافتی سنٹر كی كوششوں سے آيات قرآن كريم سے مزين سائن بوڈز كی آرٹ نمائش لگائی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كے روزنامہ "تشرين" كے حوالے سے اس قرآنی نمائش میں سوریہ كے شاعر اور ماہر آرٹ "نازك رئيف" كے كوفی، ديوانی، ثلث اور فارسی خطوط مزين سائن بوڈز كو ركھا گيا ہے۔
سوریہ كے ماہر آرٹ نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس نمائش میں ركھے سائن بوڈز پر آيات قرآن كو كمپيوٹر كے ذريعے بڑا كر كے اسے سونے اور چاندی كے اوراق پر چپكايا گيا ہے۔
نازك رئيف نے مزيد كہا كہ اس قسم كے فن پاروں كو بنانا، خطاطی اور پينٹنگ سے زيادہ مشكل ہے اور یہ كام بہت زيادہ توجہ طلب ہے۔
539222

نظرات بینندگان
captcha