لندن میں "تفسير سورہ فاطر" كے تعليمی كورس كا آغاز

IQNA

لندن میں "تفسير سورہ فاطر" كے تعليمی كورس كا آغاز

13:24 - February 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1887203
بين الاقوامی گروپ: لندن میں ۱۶ فروری كو "تفسير سورہ فاطر" كے تعليمی كورس كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "utrujj" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لندن كے تعليم اسلامی انسٹیٹيوٹ "اوٹروج" كی كوششوںسے یہ تعليمی كورس انجمن عالمی اسلام كے دفتر میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس تعليمی كورس كے انعقاد كا مقصد قرآن كريم سےارتباط كو مستحكم كرنا اور قرآنی تعليمات سے استفادہ، اس سورہ میں ذكر ہونے والی خداوند متعال كی صفات اور اسماء سے آگاہی، اس سورہ كے عميق معانی كو سمجھنے كے لئےمناسب مواقع فراہم كرنا ہے۔
اسی طرح اس تعليمی كورس میں الہی دستورات، دنيا كا دھوكہ دار ہونا، ناشايستہ كاموں كو خوبصورت كر كے پيش كرنا، خوبصورت گفتگو اور صالح اعمال، فقر كا حقيقی معنی اور مسلمان علماء كا مقام ومنزلت جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جا رہا ہے۔
539437

نظرات بینندگان
captcha