لبنان كے شہر "نبطیہ" میں شہدائے مقاومت كی نمائش كا افتتاح

IQNA

لبنان كے شہر "نبطیہ" میں شہدائے مقاومت كی نمائش كا افتتاح

13:35 - February 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1887223
فن وثقافت گروپ: لبنان كی حزب اللہ كی كوششوں سے اس ملك كے شہر نبطیہ" كے علاقے "عربصاليم" كے "سيدالشہداء" سنٹر میں شہدائے مقاومت كی نمائش كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے لبنانی روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ لبنان اور فلسطين كے شہدائے مقاومت اسلامی كی ياد میں یہ نمائش لگائی گئی ہے جس میں لبنان كی ۳۳ روزہ جنگ اور غزہ كی پٹی كی ۲۲ روزہ جنگ میں مجاہدين مقاومت كی تصاوير كو ركھا گيا ہے۔
اس مقاومت نمائش كے ايك خصوصی حصے میں شہداء كے وصيت نامے، كتابون كی نمائش اور مجاہدين مقاومت كے جہاد كی مخصوص فلمیں بھی دكھائی جا رہی ہیں۔
اس نمائش كی افتتاح تقريب میں حزب اللہ كے كئی عہديداروں منجملہ "علی مخص" اور علاقہ "عربصاليم" كے لوگوں نے شركت كی ہے۔
538999

نظرات بینندگان
captcha