بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلپائن كے ۹ مسلموں نے قطر كے علاقے خور" كے تعارف اسلام سنٹر كا وزٹ كيا ہے اور اس سنٹر كے عہديداروں نے اسلامی تعليمات سے آگاہی حاصل كرنے كی غرض سے ان افراد كے درميان اسلامی كتابوں كو تقسيم كيا ہے۔
اسلام قبول كرنے كے بعد اس فلپائنی گروپ نے انبياء اور صحابہ كے نام اپنے لیے منتخب كیے ہیں اور پھر اس گروپ نے "عثمان بن عفان"، "شيخہ موزہ" اور "فندق السلطان" نامی قطر كی قديمی مساجد میں جاكر ان مساجد كے مختلف حصوں كا وزٹ كيا ہے۔
540455