امارات كے رأس الخيمہ قرآن مقابلوں كا آغاز

IQNA

امارات كے رأس الخيمہ قرآن مقابلوں كا آغاز

13:07 - February 20, 2010
خبر کا کوڈ: 1888094
بين الاقوامی گروپ: امارات كے رأس الخيمہ نامی مردوں كے دسویں قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا ۱۹ فروری كو آغاز ہوا ہے جس میں ۷۱ افراد حصہ لے رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كے راس الخيمہ ايوارڈ كے سيكرٹری "عمر بن عبدالعزيز القاسمی" نے اس حوالے سے كہا ہے كہ مردوں كے یہ مقابلے ۲۴ فروری تك جاری رہیں گے اور "ايمن السويد" اور "عبدالحكيم الشاعر" ان مقابلوں میں منصفی كے فرائض انجام دیں گے۔
یہ مقابلے چار حصوں میں ہو گا جن میں حفظ كل قرآن كريم ۲۰ سپاروں كا حفظ، ۱۰ سپاروں كا حفظ اور ۵ سپاروں كا حفظ شامل ہیں۔
ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی نے نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كے لئے اڑھائی لاكھ اماراتی درہم بطور انعام دينے كا فيصلہ كيا ہے۔
540781
نظرات بینندگان
captcha