اردن كی جامع مسجد "عجلون" كی تيسری مرتبہ تعمير نو

IQNA

اردن كی جامع مسجد "عجلون" كی تيسری مرتبہ تعمير نو

13:07 - February 23, 2010
خبر کا کوڈ: 1889672
فن وثقافت گروپ: اردن كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كی كوششوں سے اس ملك كی جامع مسجد "عجلون" كی تيسری مرتبہ تعمير نو كی جا رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كی وزارت اوقاف نے چند ٹھيكيداروں كی تلاش كی غرض سے جامع مسجد عجلون كی تعمير نو كے منصوبے كی تيسری مرتبہ ٹينڈر كے لئے پيش كيا ہے۔
عجلون شہر كے محكمہ اوقاف وسيرسياحت، ميئر اور وزير اعلی نے بھی اس شہر كی جامع مسجد كی تعمير نو كے منصوبے میں تعاون كيا ہے اور اس منصوبے كی بنا پر اس مسجد كے بيرونی اور اندرونی حصوں كی تعمير نو كی جائے گی۔
عجلون كے محكمہ اوقاف كے انچارج نے اس بارے میں كہا ہے كہ تعمير نو كے اس منصوبے پر نگران كمیٹی نے اس منصوبے كے فائنل پروگراموں اور نقشوں كو پيش كيا ہے۔
542367

نظرات بینندگان
captcha