بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ موزہ بنت محمد نامی حفظ قرآن سنٹر كی مشير "ام عبدالرحمن" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس قرآنی نمائش كا مقصد قطری شہريوں كو قرآنی آيات كے نزول كے مراحل سے آگاہ كرنا ہے لہذا اس ملك كے تمام انسٹیٹيوٹز، سكولوں، كمپنيوں اور معاشرے كے مختلف افراد كو اس نمائش كا وزٹ كرنے كی دعوت دی جاتی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ موزہ بنت محمد قرآنی سنٹرنے "فقہ الصلاۃ" اور "الطريق الی الجنۃ" كے عنوان سے مختلف پروگراموں كا سلسلہ جاری ركھا ہوا ہے اور اس كےعلاوہ ۱۴ مارچ سے ۶ مئی تك طلباء كے لئے دينی اور شرعی مفاہيم كی كلاسوں كا اہتمام كيا ہے۔
542827