سری ليون میں عيد ميلاد النبی(ص) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

سری ليون میں عيد ميلاد النبی(ص) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

14:14 - February 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1890545
فن وثقافت گروپ: سری ليون میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے حضرت محمد مصطفی(ص) اور امام جعفرصادق(ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے يكم ربيع الاول سے اس ملك كی مساجد میں جشن كے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق فری ٹاؤن شہر كی رسول اعظم(ص)، رسول اكرم(ص)، قبہ، لوكو، پوليس، مركزی، سلام اور رحمان مساجد، بو كنما، مكينی، واٹرلو اور كونو شہروں كی مساجد اور فری ٹاؤن شہر كے امام صادق(ع) اور آباد دين اسلامی سكولوں اور بوشہر كی اہل البيت(ع) اورشہر كے الہادی سنٹرمیں یہ پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔
ان پروگراموں میں پيغمبر اكرم(ص) كی سيرت طيبہ اور زندگی كے بارے میں تقارير اور مديحہ سرائی كے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔
سری ليون كی حكومت نے بھی ۱۲ ربيع الاول كو حضرت محمد(ص) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن منانے كے لئے عام تعطيل كا اعلان كيا ہے۔
543835

نظرات بینندگان
captcha