بيرون ملك ثقافتی نمائندوں كے آٹھویں سيمينار كا آغاز

IQNA

بيرون ملك ثقافتی نمائندوں كے آٹھویں سيمينار كا آغاز

13:26 - March 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1892374
بين الاقوامی گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كےدفتر میں ۲۸ فروری كو بيرون ملك ثقافتی نمائندوں كے آٹھویں سيمينار كا آغاز ہوا ہے جس میں وزير ثقافت و روابط اسلامی نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے دفتر میں ۲۸ فروری كو بيرون ملك ثقافتی نمائندوں كے آٹھویں سيمينار كاافتتاح ہوا ہے جس میں وزير ثقافت و ارشاد اسلامی سيد محمد حسينی اور اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ مہدی مصطفوی نے شركت كی ہے۔
اس سيمينار كے سيكرٹری حجۃ الاسلام والمسلمين مہدی ايمانی نے اس سيمينار كے پروگراموں اور اہداف كی وضاحت پيش كی ہے۔
ياد رہے كہ بيرون ملك ثقافتی نمائندوں كے اس سيمينار میں ايران كے ۷۰ ثقافتی ڈائريكٹروں اور نمائندوں نے شركت كی ہے اور یہ سيمينار ۲۸ فروری سے ۸ مارچ تك جاری رہے گا۔
545679

نظرات بینندگان
captcha