كمبوڈيا میں خواتين كے لئے اسلامی علوم سے آگاہی كے كورس كا انعقاد

IQNA

كمبوڈيا میں خواتين كے لئے اسلامی علوم سے آگاہی كے كورس كا انعقاد

13:47 - March 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1894419
بين الاقوامی گروپ: كمبوڈيا میں عالمی جمعيت تبليغ اسلام كی كوششوں سے خواتين كے لئے اسلامی علوم سے آگاہی كا كورس منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے Islamic-call سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كمبوڈيا كے چار ثقافتی سنٹرز میں یہ كورس منعقد ہوا ہے جس میں ۶۰ مسلمان خواتين نے شركت كی ہے۔
ان كورسز میں كمبوڈيا كی خواتين كے لئے اسلامی معارف اور علوم كے موضوع پر مختلف نشستیں منعقد كی گئی ہیں جن میں شركاء كو مختلف فنون كی تعليم دی گئی ہے۔
اس تعليمی كورس كے انعقاد كا مقصد مسلمان خواتين كی تعليمی صورتحال كو بہتر بنانا اور ان كی اسلامی معلومات میں اضافہ كرنا ہے۔
548012

نظرات بینندگان
captcha