قرآن كريم میں بشريت كو در پيش چيلنجز كا راہ حل موجود ہے

IQNA

قرآن كريم میں بشريت كو در پيش چيلنجز كا راہ حل موجود ہے

13:53 - March 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1895518
بين الاقوامی گروپ: بشريت كو درپيش تمام چيلنجز اور مسائل كا راہ حل قرآن مجيد میں موجود ہے اور مسلمانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے كہ وہ سعادت كے حصول كے لئے اس آسمانی كتاب كے پيغامات سے استفادہ كرتے ہوئے اپنی زندگی میں نافذ كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Zee News" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كی رياستوں كی يونين كے نائب صدر "رحمان خان" نے ۶ مارچ كو اس ملك كے شہر "حيدر آباد میں "موجود مسائل كے لئے قرآن كريم كے راہ حل" كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايسا كوئی مسئلہ موجود نہیں ہے كہ جس كا راہ حل اس آسمانی كتاب میں موجود نہ ہو۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن كريم انسان كی پوری زندگی كا راہنما ہے لہذا مسلمانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے كہ وہ اس عظيم كتاب كے عميق مفاہيم كا دقيق مطالعہ كے ذريعے اس كے پوشيدہ معانی كو نكال كر اپنے اور دوسروں كو آگاہ كریں۔
549193

نظرات بینندگان
captcha